مزید خبریں

جامشورو،بچوں کو قطرے پلاکر انسدادپولیو مہم کا افتتاح

جامشورو(نمائندہ جسارت)ضلع جامشورو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ اِفتتاح کردیا ۔پولیو مہم کے متعلق آگاہی ریلی کا انعقاد ۔ پولیو مہم کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،علی ذوالفقار میمن۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جامشورو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون علی ذوالفقار میمن نے کوٹری میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ اِفتتاح کردیا ۔ جبکہ اس سلسلے میں پولیو مہم کے متعلق آگاہی ریلی کا بھی انعقادکیا گیا۔ پولیو مہم تحصیل کوٹری کی چار یوسیز اور ایک تحصیل مانجھند میں 27 جون سے 1 جولائی 2022 تک جاری رہے گی، اے ڈی سی ون جامشورو علی ذوالفقار میمن نے محکمہ صحت کے افسران کوتنبیہ کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنا ئیں، اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر این اسٹاف آفیسر ڈاکٹر صنم نے بتایا کہ 27 جون سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران تحصیل کوٹری کی چار یوسیز جس میں یوسی اللہ بچایو شورو، یوسی سونولہار ایک یوسی سونولہار دو اور یوسی حاجی مانجھی شورو اور ایک تحصیل مانجھند کی یوسی منظورآباد میں پانچ سال تک عمر کے 59 ہزار 122 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے جائیں گے۔افتتاح کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جامشورو ڈاکٹر ونود کمار، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی شفیق رحمن آگرو، تعلقہ فوکل پرسن ڈاکٹر اسلم ناریجو، ڈاکٹر اِرم شیخ کے علاوہ پیرامیڈیکل اسٹاف، یو سی ایم او لیڈی ہیلتھ ورکرز ودیگر نے بھی شرکت کی۔