مزید خبریں

کھپرو:میونسپل کمیٹی کے پانچوں وارڈ کے پی پی کے اُمیدواروں کے فارم مسترد

کھپرو (نمائند ہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا، میونسپل کمیٹی کے 5 وارڈ کے امیدواروں کے نام نا مینشن فارم ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مسترد کردیے گئے جی ڈی اے کارکنوں میں خوشی کی لہر، ہائی کورٹ حیدرآباد بینچ کے کھپرو میونسپل کمیٹی ج 18 وارڈ میں سے 5 پیپلز پارٹی امیدوار کا نومینیشن فارم مسترد کر دیے جس کی وجہ وارڈ میں اْمید وار کھڑا تھا ان کا اپنا ووٹ داخل نہ تھا جو حکم نامہ جاری ہوا اس کے تحت وارڈ نمبر 5 میں سے سابقہ چیئرمین وسیم قائم خانی وارڈ نمبر 2 میں ضمیر ملک وارڈ نمبر 6میں سے بدر مل بچانی وارڈ نمبر 8 میں سے دیوان رائے وارڈ نمبر 10میں سابق وائس چیئرمین علی حیدر ہنگورجو شامل ہے اس فیصلے کے بعد جی ڈی اے کے کارکنان میں خوشی کی لہر جی ڈی اے سندھ اسمبلی کے ممبر قاضی شمس الدین راجڑ نے بتایا کورٹ کا فیصلہ حق و سچ ہے انشاء اللہ 18 میں سے 15 وارڈ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کھپرو کے صدر حاجی امتیاز درس نے بتایا کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم مایوس نہی اس بار بھی میونسپل کمیٹی کا چیئرمین ہمارا ہی بنے گا اور کامیابی حاصل کریں مخالفین کے سپرائز دیں گے۔