مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان ،پولیس 4 ماہ قبل چوری ہونے والی کار برآمد نہ کراسکی

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) تالپور کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون مسمات جمیلہ نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا فدا حسین پکوڑے فروخت کرتا ہے ،4 ماہ قبل اس کی کرولا کار ماڈل نمبر 2005 چوری ہوگئی تھی، جس کی ایف آئی آر بھی مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی ، لیکن ایف آئی آر درج کرائے جانے کے باوجود پولیس ہماری گاڑی برآمد نہ کراسکی ، متاثرہ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مقامی سماجی رہنماء محمد خان مری نے ہم سے گاڑی واپس کرانے کے لیے 50 ہزار روپے وصول کیے اور اب ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، علاقے کے کچھ بااثر لوگوں پر ہمیں گاڑی چوری میں ملوث ہونے کا شک ہے ، ساجد بھٹی ، کامران پرہیاڑ، محمد خان مری اور حسن ملاح پرہمیں گاڑی چوری کرائے جانے کا شک ہے ، اب ہمیں مذکورہ افراد جان سے مارنے اور برے نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، متاثرہ خاتون نے ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کی 4 ماہ قبل چوری ہونے والی کرولا کا ر برآمد کی جائے اور 50 ہزار روپے پولیس کے نام پر لینے والے سماجی رہنماء محمد خان مری، ساجد بھٹی ، کامران پرہیاڑ ، حسن ملاح کیخلاف کارروائی کی جائے ، ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔