مزید خبریں

سکھر کا بلدیاتی نظام تباہ حالی کا شکار ہے،زبیر حفیظ

سکھر( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین یوسی 3 مکی شاہ ٹاؤن احسان حفیظ، وائس چیئرمین عزیر غازی مغل اور کونسلر آصف شیخ کے اعزاز میں ریلوے کالونی سکھر کے مکینوں کی جانب سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ نے کہا کہ سکھر کا بلدیاتی نظام مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہے۔ سیوریج سسٹم بدترین صورتحال سے دوچار ہے، جابجا نالیاں اور گٹر ابل رہے ہیں اور سکھر کی عوام کا اربوں روپے کرپشن کی نذر ہو چکا ہے۔اس بدترین صورتحال کی تمام تر ذمہ داری ماضی کی حکمران پارٹی اور اس کے اتحادیوں پر ہے۔جماعت اسلامی شہر بھر میں عوامی خدمت کے بے شمار منصوبے مستقل مزاجی سے چلا رہی ہے، سکھر کے مسائل کا حل کرپشن مافیا سے آزاد ہوکر نئی اور دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے۔ علاقے کے لوگ جماعت اسلامی کے نمائندوں پر اعتماد کریں، صرف جماعت اسلامی ہی سکھر کے مسائل کو حل کر سکتی ہے، ہماری ماضی کی کارکردگی اس پر گواہ ہے۔