مزید خبریں

واسا ملازمین کی 8 ماہ کی تنخواہیں جاری کی جائیں، ایپکا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) سندھ پریشر گروپ کے صوبائی سرپرست اعلیٰ انور میمن، چیف آرگنائزر ولی محمد سومرو، پریس ترجمان شاہد سومرو، آرگنائزنگ کمیٹی ممبران محسن مہدی قریشی، ساجن انصاری، مظہر سمیجو، شمشیر پالاری، سرفراز علی راجپوت شہباز بلڈنگ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت مرکز پروجیکٹ حیدرآباد میں کام کرنے والے سیکڑوں کچے ملازمن کو گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں عیدالفطر پر ان کی تنخواہیں ادا نہ کرنے کے باعث ملازمین عید کی خوشیوں سے محروم رہے ان چھوٹے لوئر گریڈ ملازمین کو 10 سال کا عرصہ گزر چکا ہے انہیں مستقل نہیں کیا جارہا ہے جو بورڈ آف روینیو محکمے کی سراسر ناانصافی ہے ان پروجیکٹ ملازمین کو سندھ حکومت فوری 8 ماہ کی رکی ہوئیتنخواہیں جاری کرتے ہوئے جلد مستقل کرکے انصاف کرے ورنہ ملازمین کے ساتھ جاری زیادتی پر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ پریشر گروپ کے رہنماوں نے کہا کہ واسا ملازمین کے31 کروڑ روپے کے چیک پاس ہونے کے باوجود 14 ماہ کی تنخواہیں جاری نہ کرنا ملازمین کو بنا جواز پریشان کرنا ہے،واسا ملازمین بیمار ہو چکے ہیں علاج کے لیے ان کے پاس پیسہ نہیں ہے سندھ حکومت نے جب رقم جاری کردی ہے تو واسا انتظامیہ تنخواہیں دینے میں تاخیر کرنا ملازمین کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے جسے ایپکا سندھ پریشر گروپ کبھی برداشت نہیں کرے گی۔