مزید خبریں

ڈگری: مہران اسپتال روڈ خستہ حالی کا شکار،رہائشیوں کو مشکلات

ڈگری(نمائندہ جسارت) مہران اسپتال روڈ خستہ حالی کا شکار،ٹائون کمیٹی ڈگری کی جانب سے مذکورہ روڈز کی تعمیر کا ٹھیکہ بھی دیا جاچکا ہے لیکن مذکورہ روڈز کی تعمیر کا کام التوا کا شکار ہے۔اس سلسلے میں علاقے کے معروف زمیندار سیاسی و سماجی رہنما ناصر رضا آرائیں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ روڈز کی تعمیر کا ٹھیکہ ٹائون کمیٹی ڈگری کی جانب سے دیا گیا ہے جس ٹھیکیدار کو روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیا اس نے اب تک روڈ کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا جس کی وجہ سے آبادی کے رہائشیوں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مہران اسپتال روڈ کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کرایا جائے اور ٹھیکیدار کی جانب سے روڈ کی تعمیر میں تاخیر کرنے کا نوٹس لے کر ٹھیکیدار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔