مزید خبریں

بدین:حضرت محمد مصطفیﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف ریلی

بدین(نمائندہ جسارت) علما اہلسنّت کے تحت جماعت اہلسنّت، جماعت قادری جیلانی کے زیراہتمام بھارت میں حضرت محمد مصطفیﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا بھارت کے خلاف نعرے بازی۔جماعت اہلسنّت و جماعت قادری جیلانی کے رہنمائوں حافظ محمد میمن مولانا محمد قاسم چانڈیو، محمد سلیم میندھرو راجہ ظفر اقبال، حافظ محمد رمضان چاوڑو، اشرف عبداللہ میمن ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلعم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔ پاکستانی حکومت بھارت کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے سفارتی تعلقات منقطع کرے پاکستان میں فروخت ہونے والی بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔