مزید خبریں

ریٹرننگ آفیسر حکمران جماعت کے چیف پولنگ ایجنٹ بنے ہوئے ہیں

میرپور خاص (نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر آصف معراجِ راجپوت نے کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر میر شیر محمد تالپور مکمل طور پر جانبد اری کا مظاہرہ کر رہے ہیں الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد سے ریٹرننگ آفیسر میر شیر محمد تالپور نے حکمران جماعت کے چیف پولنگ ایجنٹ کا کام کررہے ہیں کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے خلاف مسلسل درخواستوں کے باوجود کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائے اور حکمران جماعت کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ دوسرے وارڈ سمیت الیکشن سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی میں بھی کاغذات نامزدگی منظور کرلیے جس کے خلاف باقاعدہ سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بینچ میں دائر کی گئی ہے جس پر معزز عدالت نے ریٹرننگ آفیسر میر شیر محمد تالپور کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں بے ضابطگی اور آئین و قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔ آصف معراجِ راجپوت نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی الیکشن کمیشن سے پرزور مطالبہ کیا کہ ریٹرننگ آفیسر میر شیر محمد تالپور کے خلاف مزید کارروائی کی جائے اور ان کی جگہ ایماندار قابل آفیسر کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا جائے اور ریٹرنگ آفیسر میر شیر محمد تالپور پروفیسر جمیل قریشی کے خلاف کارروائی کی جائے۔