مزید خبریں

بدین ،پولیس نے زبردستی مسافر گاڑیاں پکڑنی شروع کردیں

بدین(نمائندہ جسارت) بلدیاتی الیکشن ڈیوٹی کے لیے مسافر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ مسافروں کو زبردستی گاڑیوں سے اتار دیا گیا خواتین اور بچوں کو منزل پر پہنچنے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا الیکشن کمشن آف پاکستان کے بلدیاتی الیکشن کے جاری شیڈول کے پہلے مرحلہ کے لیے لاڑکانہ سکھر اور میر پورخاص ڈویژن میں کل 26 جون کو ہونے والے الیکشن میں امن امان برقرار رکھنے کے لیے حیدرآباد ڈویژن کے اضلع بدین ٹنڈو محمد خان سجاول اور دیگر اضلع کی پولیس نفری کو الیکشن والے اضلع میں ڈیوٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کو روانہ کرنے کے لیے پولیس نے ٹنڈو محمد خان کی حدود میں بدین حیدرآباد سجاول ٹھٹہ ٹنڈو محمد خان ڈگری اور تھرپارکر کے روٹس پر چلنے والی مسافر بسوں کوسٹروں وینوں کو روک کر زبردستی مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گاڑیاں خالی کرا کر پولیس نے گاڑیاں اپنی تحویل میں لی لیں۔مسافر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور مسافروں کو زبردستی گاڑیوں سے اتارنے کی وجہ سے مذکورہ روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مسافر خواتین اور بچوں کو سخت گرمی میں سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔مسافروں نے اس موقع پر پولیس گردی پر سخت احتجاج بھی کیا مسافروں کے احتجاج کے بعد ٹنڈو محمد خان پولیس نے چند گاڑیوں کو تو چھوڑ دیا جبکہ باقی مسافر کاروں اور دیگر متبادل ذرائع سے بھاری اور اضافی اخراجات کی آدائیگی کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔