مزید خبریں

جھڈو:پاکستان کولٰہی اتحاد کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف ریلی

جھڈو(نمائندہ جسارت) پاکستان کولٰہی اتحاد کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف بائی پاس روڑ سے ٹاون کمیٹی آفس تک ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں کولٰہی برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کولٰہی اتحاد کے صدر لال چند کولٰہی اور پہلاج کولٰہی نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ظالمانہ اور حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے دعووں کے خلاف ہے، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے ۔