مزید خبریں

سکھر: جماعت اسلامی روہڑی کی موٹر سائیکل ریلی

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء مولاناحزب اللہ جکھرو کی قیادت میں جماعت اسلامی روہڑی نے اپنے اُمیدواران کے حق میںموٹر سائیکل ریلی نکالی ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء میں امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، امیدوار بلدیاتی کونسلر و امیر جماعت اسلامی روہڑی آصف علی قریشی،نذیر احمد کاشانی، ابودرداء مہر و دیگر شریک تھے۔ علاوہ ازیں مولانا حزب اللہ جکھرو نے روہڑی اسٹیشن پر خطاب کرتے کہا کہ جماعت اسلامی کو سینیٹ، قومی ، صوبائی اسمبلی، بلدیات، جب بھی جہاں بھی موقع ملا، جماعت کے نمائندوں نے ہمیشہ بہترین اہلیت کا مظاہرہ کیااور عوام کی خدمت کی، بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نمائندوںکو کامیاب کرایا جائے تو بلدیاتی مسائل حل ہوں گے۔