مزید خبریں

میرپورخاص،آزاد امیدوار کے گھر حملہ کرنے پر پی پی رکن کیخلاف مقدمہ

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) یوسی چیئرمین کے امیدوار کی مدعیت میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے تعلقہ شجاع آباد کی یونین کونسل یوسی تاجو خاصخیلی سے آزاد امیدوار برائے چیئرمین محمد یاسین ولد نیاز بلوچ کے گھر پر حملہ کرنے کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار شاہ، عجب گل پٹھان اور دس سے بارہ نامعلوم افراد کے خلاف دشت گردی ایکٹ 149.148.147.457.324.7/6اور 427 پی پی سی کے تحت میرواہ گورچانی تھانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایف آئی آر میں فریادی محمد یاسین نے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 23جون کو میں اپنے حلقے میں الیکش مہم کے سلسلے میں گیا ہوا تھا کہ میرے بھائی محمد یامین نے مجھے فون کر کے بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی جب میں نے دروازہ کھولا تو ایم پی اے سید ذوالفقار شاہ، عجب گل پٹھان کے ہاتھ میں کلاشنکوف اور ان کے ہمراہ دس سے بارہ مسلح افراد اور تھے اور انہوں نے ہم پر سیدھے فائر کیے کیس داخل ہونے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیلی ہوئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں ایم پی اے کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور منتخب نمائندے صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے ہیں بلدیاتی الیکشن کے دوران پورے ضلع میں امن وامان کی صورتحال ہے اور امیدوار آزادی کے ساتھ پر امن ماحول میں اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہیں ۔تعلقہ شجاع آباد پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور یہاں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے اور مخالفین اپنی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایف آئی آر اذزاد امیدوار سید علی نواز شاہ کے کہنے پر درج کی گئی ہے میں پارٹی قیادت اور حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص کو اپنی گرفتاری پیش کروں گا ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اس کا جواب 26 جون کو عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے دیں گے۔