مزید خبریں

عوام ایماندار قیادت کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں،زبیرحفیظ

سکھر (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ یوسی 2 جئے شاہ ٹاؤن میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار برائے چیئرمین سکندر بلوچ اور امیدوار برائے وائس چیئرمین اسلم شیخ کے الیکشن آفس کے موقع پر خطاب کیا۔اس موقع پر کمپین انچارج سجاداللہ بھٹو، کونسلرز عبداللہ شیخ، اظہار رانا، فرید احمد، مجیب الرحمٰن منگی بھی موجود تھے۔ زبیر حفیظ شیخ نے علاقہ عوام پر زو دیا کہ وہ ایماندار، باصلاحیت اور کرپشن سے پاک قیادت کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں، جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ ان کے مسائل حل ہو سکیں ، علاوہ ازیںیوسی 4 مکی شاہ ٹاؤن میں جماعت اسلامی اور سکھر ڈیولپمنٹ الائنس کی ٹیم کی جانب سے علاقے میں ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم جاری ہے،امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ اور چیئرمین سکھر ڈیولپمنٹ الائنس حاجی جاوید میمن کے ہمراہ امیدوار برائے چیئرمین زکریا میمن، امیدوار برائے وائس چیئرمین منصور شیخ، کونسلرز وسیم خان، معراج احمد، عبدالمجید میمن، محمد رضا نے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہے ، ان شاء اللہ جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدواران کامیاب ہو کر سکھر کی ترقی کی بنیاد رکھیں گے۔