مزید خبریں

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ :عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت مل گئی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔اس موقع پر اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں اضافی سیکورٹی تعینات کی گئی۔کیس کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ عدالت نے عمران خان کی 5-5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 10
مقدمات میں درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 تھانوں میں درج مقدمات میں 6 جولائی تک ضمانت منظور ہوئی ہے جن میںتھانہ آبپارہ، آئی نائن، کوہسار،کراچی کمپنی، گولڑہ، ترنول اور سیکرٹریٹ تھانہ شامل ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پرپولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔