مزید خبریں

کراچی کیلیے بجلی5.27 روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے اپریل کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5
روپے31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 14 جون 2022ء کو عوامی سماعت کی تھی۔ اس سے قبل صارفین سے مارچ کا فیول ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق جولائی کے بل پر ہوگا۔