مزید خبریں

حکومتی پالیسیاں ملک کو دیوالیہ کر رہی ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے سے نجات پاکستان کے مفاد میں ہے، حکومت کی معاشی پالیسیاں ملک کو دیوالیہ کر رہی ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ جب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو کے بعد اسٹاک مارکیٹ بری طرح کریش کرجائے اورکرنسی کی قدر بری طرح کم ہو جائے ان حالات سے حکومت پر اعتماد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے تمام کاروبار لندن، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں ہیں یہاں صرف دکھاوے کے بزنس ہیں، جن پر ٹیکس کا کوئی اثر نہیں یہ جھوٹ کہیں اور جا کر بولیں۔