مزید خبریں

اسداللہ بھٹو کی بلاول زرداری سے دادی کے انتقال پرتعزیت

نواب شاہ (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے نوابشاہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سابق صدر پاکستان
آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر زرداری ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری اور آصفہ زرداری سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعا مغفرت کی۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی،سردار احمد آرائیں اور ظفر اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔