مزید خبریں

کاشف شیخ کے برادرنسبتی انتقال کرگئے ،محمد حسین محنتی ودیگر کی تعزیت

 

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ کے برادرنسبتی عبد الرزاق شیخ طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی و دیگر ذمے داران نے کاشف سعید شیخ سے
تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔