مزید خبریں

پنجاب میں آئینی بحران کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، حمزہ شہباز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتخاب کیلیے آئین و قانون کو تماشا بنایا گیا، صوبے میں آئینی بحران کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ پچھلے 3 ماہ کے دوران صوبے میں اتار چڑھاؤ آئے، آئین کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا، بجٹ کا تمام عمل انا کی نذر ہوگیا۔ لانگ مارچ اور تحاریک سے ملکی تاریخ بھری پڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم پر 200 ارب کی سبسڈی کا فیصلہ کابینہ سے پہلے کیا، پنجاب کے 36 اضلاع میں عوام کو سستا آٹا مل رہا ہے۔