مزید خبریں

مہنگائی سے تنگ خواتین بددعائیں دینے پر مجبورہیں‘خدیجہ فاروقی

لاہور (آن لائن) ن لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی صدر شعبہ خواتین خدیجہ فاروقی نے کہا ہے کہ مہنگائی سے تنگ
خواتین بددعائیں دینے پر مجبورہیں، حکمران 10 کروڑ سے زائد انتہائی غریب افراد کی خوشیوں کا ہر روز قتل عام کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خدیجہ فاروقی نے اعلان کیا کہ میں آج بجلی کے ہوشربا بلوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کراؤں گی۔