مزید خبریں

شارٹ فال 5 ہزار 217 میگاواٹ‘ 12گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری

اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی کا شارٹ فال5ہزار217 میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار783 اور طلب27 ہزار میگا واٹ ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی12 گھنٹے تک ہوچکا ہے جبکہ بجلی کی طلب27 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ اس وقت پانی سے4 ہزار926 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس924 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار12 ہزار425 میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن نے بتایا کہ اس وقت ونڈ پاور پلانٹس1 ہزار140 اور سولرپلانٹس سے پیداوار100 میگا واٹ ہے، بگاس پلانٹس 123 اور جوہری ایندھن سے2 ہزار145 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔علاوہ ازیںالیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر سندھ کے بلدیاتی اور سوات میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران بجلی کی فر اہم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔