مزید خبریں

افغانستان میں اقتصادی بحران کا فوری حل ناگزیر ہے‘منیراکرم

 

اقوام متحدہ (اے پی پی)پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو اس سے بڑے پیمانے پر انسانی مشکلات، مزید افغان پناہ گزینوں ، اندرونی تنازعات کے دوبارہ سر اٹھانے جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے طالبان کی پالیسیوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہم افغانستان کی حالیہ ہنگامہ خیز تاریخ کے ایک اور موڑ پر ہیں، ہمیں اپنے مقصد کو واضح کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارا بنیادی مقصد افغانستان میں امن اور استحکام کا حصول ہونا چاہیے جہاں زلزلے نے تباہی مچا دی ہے ۔