مزید خبریں

مفتاح اسماعیل کو فارغ کرکے اسحاق ڈار کو لایا جارہا ہے، شہباز گل

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو فارغ کرکے اسحاق ڈار کو واپس لایا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ملکی معیشت کو ڈبونے کے تمام برے فیصلے کروانے کے بعد اب مفتاع اسماعیل کو فارغ کیا جا رہا ہے اور ان کی جگہ مشہور زمانہ اسحاق ڈار تشریف لارہے ہیں جنہوں نے پچھلی بار 33 ارب ڈالر ضائع کیے تھے ڈالر ریٹ کو جعلی طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے۔