مزید خبریں

پی پی167 میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم

 

اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی167 لاہور میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات اور ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیتے ہوئے اس حلقے کے نتائج کو اپنے فیصلہ سے مشروط کردیا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حلقے میں ہونے والے فائرنگ کے ناخوشگوار واقعہ کی سماعت کی۔ دونوں امیدواروں کو23 جون2022ء کے لیے نوٹس جار ی کیے تھے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پی پی 167 لاہور کے ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد کو آج طلب کرلیا۔