مزید خبریں

اسٹیل ٹائون میں سیکورٹی گارڈکی فائرنگ سے ڈاکو زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں پیش آنے والے تین واقعات میں پولیس اور سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 5ڈاکو زخمی ہوگئے ،واقعات اسٹیل ٹائون، جمشید کوارٹرز او زمان ٹائون تھانوں کی حدود میں پیش آئے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل کے گیٹ نمبر 7پر تعینات سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈکیت 35سالہ عبدالجبار ولد عثمان زخمی ہو گیا،اسٹیل ٹائون پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے ،زمان ٹائون پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعدایک ڈاکو عبدالخالق ولد عبدالمالک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تاہم اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا،جمشید کوارٹرز پولیس نے جمشید روڈ نمبر 2کے قریب ،مبینہ مقابلے کے بعد 3ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔