مزید خبریں

آئی پی سی آئی ایچ کے اقدامات قابل تعریف ہیں‘ عبدالشکور

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)چیئرمین عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی اعجاز علی چھجڑو کی وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور سے خصوصی ملاقات۔ اس موقع پر اعجاز علی چھجڑو کا کہنا تھا کہ آئی پی سی آئی ایچ ایک غیر سیاسی اور غیر جانبدار آرگنائزیشن ہے جس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے اور تقریباً ہر ضلع میں ہمارے ساتھ تمام مذاہب کے لوگ انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں بہترین کام کررہے ہیں۔ اعجاز علی چھجڑو نے مزید بتایا کہ آئی پی سی آئی ایچ ملک کے مختلف حصوں میں واٹر سپلائی اسکیموں، اسکولز و مساجد کی تعمیر کے مختلف پروجیکٹ مکمل کر چکی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالشکور نے آئی پی سی آئی ایچ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ آپ لوگ اچھا کام کررہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنا کام اسی طرح جاری رکھیں گے۔ موجودہ دور میں مہنگائی کے باعث عوام کئی مسائل کا شکار ہیں ایسے موقع پر مذہبی حوالے سے تمام مذاہب کے لوگوں کی پریشانیوں کو سمجھنا اور اس کو حل کرنا ہم سب کی اہم ذمے داریوں میں شامل ہے۔