مزید خبریں

راحت زاہد کاشعری مجموعہ ’’ابھی ٹھہرو‘‘کی تقریب رونمائی

کراچی (پ ر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ٹاک شو کمیٹی کی جانب سے راحت زاہد کا شعری مجموعہ ’’ابھی ٹھہرو‘‘ کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر معروف شاعرہ ڈاکٹر فاطمہ حسن نے کہاکہ راحت زاہد نے اپنے مجموعے کے آغاز اور اختتام نظموں پر کیا ہے، نظموں اور غزلوں میں توازن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اظہار میں خود کو محدود نہیں کیا بلکہ کیفیت و موضوع کے مطابق بے ساختہ اظہار کیا ہے۔شاعرہ راحت زاہد نے کہاکہ میں شاعری کے ذریعے اپنا پیغام دوسروں تک پہنچانا چاہتی ہوں۔