مزید خبریں

منتخب ہوکرشہر کی ترقی کا سفر دو بارہ شروع کریں گے‘جماعت اسلامی

کراچی (پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے بہترین پینلز میدان میں اتارے ہیں، منتخب ہوکر کراچی کی تعمیر وترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوسی7لانڈھی ٹائون کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنونشن سے یوسی سات کے نامزد چیئرمین مرزا فرحان بیگ اوروائس چیئرمین اسرار خان نے بھی خطاب کیا۔ عبدالجمیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا فرحان بیگ اور اسرار خان کی صورت میں یوسی 7 کا بہترین پینل عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔ مرزا فرحان بیگ لانڈھی کی معروف سماجی شخصیت ہیں اور مستقل عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک رہتے ہیں ۔ اب عوام کی ذمے داری ہے کہ بڑھ کر ان کا ساتھ دیں۔ یوسی سات کے چیئرمین مرزافرحان بیگ نے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ گھرگھر رابطے انتہائی اہم ہیں، پولنگ کے دن لوگوں کو پولنگ اسٹیشن تک لے جانا اور اپنے ترازو کے حق میں ووٹ کے لیے رائے عامہ ہموار کرنا ہوگی۔ لوگ جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ کنونشن کے موقع پر نامزد وارڈ کونسلرز غفار احمد، فرید خان، فرخ راحیل اور عبدالقادر بھی موجود تھے۔