مزید خبریں

کراچی سرکلر ریلوے مکمل نہ ہونے پر حیرت ہے ‘ سعد رفیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے پر حیرانی ہے کہ کیوں مکمل نہیں ہوا‘ وزیراعظم دورہ چین میں کراچی سرکلر ریلوے کواولین ترجیح دیںگے ‘ کراچی سرکلر ریلوے بنے گا اس کو سی پیک میں ڈالیں گے، ایم کیو ایم صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر سرکلر ریلوے کو مکمل کریں گے۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور امین الحق کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارے دیرینہ
تعلقات ہیں‘ ماضی میں سیاسی مخالفت بھی رہی ہے لیکن ہمارا تعلق کبھی ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں عامر خان کے تمام مطالبات کی توثیق کرتا ہوں‘ دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا مطالبہ تسلیم کرتا ہوں‘ بڑے ملکوں میں میٹرو ٹرین بلدیاتی ادارے چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر پر وزیراعلیٰ سندھ سے بھی بات ہوئی ہے‘ ایم ایل ون کا فیز ون کراچی سے روہڑی تک بنائیں گے، ایم ایل ون کی لاگت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے‘ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا سندھ کے شہری علاقوں میں کوئی تصادم نہیں ہے، امید ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ کا اتحاد دیرپا ہوگا۔