مزید خبریں

شہباز حکومت کانیا بجٹ قوم پر بہت بڑا حملہ ہے‘ اسد عمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کا نیابجٹ قوم پر بہت بڑا حملہ ہے‘ جسے پیش کرکے حکومت نے سینیٹ کا حق مارا‘ اگر 14 روز میں سینیٹ میں سفارشات پیش نہ ہوئیں تو ان ٹیکسز کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ جمعے کو انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ سے قبل بتایا تھا کہ یہ ضمنی بجٹ ہے، 14 روز کے بعد اب دوبارہ اربوں روپے کے ٹیکس لگا دیے گئے ‘ پہلی بار
ایسا ہوا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے بجائے ایک کمرے میں بیٹھ کر ایک اور بجٹ پیش کیا‘ ہمارے دور میں ملک دیوالیہ نہیں بلکہ بہتری کی طرف جا رہا تھا لیکن جب سے یہ لوگ آئے ہیں‘ ہمارے ملک کا آدھا زرمبادلہ اُڑ گیا‘ پیٹرول، ڈیزل، گیس، بجلی، آٹا، گھی مہنگا کرنے کے بعد بھی یہ کہتے ہیں‘ اگر آئی ایم نے اعتراض نہ کیا تو معاہدہ ہوجائے گا، سادہ الفاظ میں کہتا ہوں آئی ایم ایف نے انہیں ’’لما پادیا