مزید خبریں

بھارت کا کابل میں سفارتخانہ بحال‘ ٹیکنیکل ٹیم تعینات

 

کابل، نئی دہلی (صباح نیوز) افغانستان میں بھارت کا سفارتخانہ ایک بار پھر کھل گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سفارتخانہ کھولے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے، کابل میں گزشتہ روز ایک ٹیکنیکل ٹیم کی تعیناتی ہوئی ہے۔ اگست2021ء میں افغانستان کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں آجانے کے بعد بھارت نے کابل، ہرات، قندھار، مزارشریف اور جلال آباد سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔