مزید خبریں

چین سے 2.3ارب ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی ، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہاہے کہ چینی کنسورشیم سے 2.3 ارب ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کنسورشیم سے 15 ارب آر ایم بی (لگ بھگ 2.3 ارب ڈالر) کی رقم اسٹیٹ بینک میں جمع ہوگئی ہے اوراس کے ساتھ ہی ہمارے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائرمیںاضافہ ہواہے۔یاد رہے کہ 2 جون کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ چین نے قرض 25 مارچ کو واپس لے لیا تھا، سخت شرائط کی وجہ سے پاکستان ان فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتا تھا۔خیال رہے کہ مفتاح اسمٰعیل نے2روز قبل اعلان کیا تھا کہ ‘چائنیز کنسورشیئم آف بینکس نے 2.3 ارب ڈالر کی قرض سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، اس سے قبل پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز دستخط کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ ‘رقم کی وصولی چند روز میں متوقع ہے، ہم اس معاہدے کے لیے سہولت کاری پر چینی حکومت کے شکرگزارہیں۔