مزید خبریں

شدید بارش وبرفباری سے 700 سے زائد بکریاں اور دنبے ہلاک

مظفرآباد‘ نیلم (صباح نیوز) بالائی نیلم آزادکشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اچانک موسم تبدیل ہونے سے برفباری وشدید بارش سے پنجاب سے آئے بکرے والوں کی ہزاروں بکریاں اسکی زد میں آگئیں، جس سے بابو سر ٹاپ، پتلیاں اور بابون ویلی میں 700 سے زاید بکریاں اور دنبے ہلاک ہوگئے، وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس اور چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ کی ہدایت پر ریسکیو 1122،ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام سمیت محکمہ صحت کا عملہ اور مقامی رضاکار ان علاقوں میں پہنچ چکے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کے ساتھ طبی سہولیات،جانوروں کے لیے خشک چارہ پہنچایا گیا ہے۔