مزید خبریں

عمران پھر سے ایماندار بننے کی کوشش کر رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن ا وربدعنوانی کرکے پھر سے ایماندار بننے کی کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک بیانیے کی تلاش ہے، کبھی اداروں پر الزام اور کبھی پائوں پکڑ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان 4 ماہ سے عالمی سازش کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے اب خود کہہ رہے ان کو ایک سال پہلے معلوم تھا ان کی حکومت جا رہی ہے، وہ مسلسل ایک بیانئے کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے ابھی تک وہ اداروں کو ذمے دار ٹھرا رہے ہیں۔ کبھی نیوٹرلز کے منت سماجت میں پائوں پکڑ لیتے ہیں کبھی ان کو دھونس دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں، کبھی کہتے تھے اقتدار سے نکل کر خطر ناک ہو جائے گے کبھی کہتے ہیں انہوں نے نیوٹرلز کو سمجھایا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا وہ دوبارہ آر ٹی ایس میں خرابی کے ذریعے انتخابات جیت کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں؟ اگر عمران خان کے مخالفین پر کیسز تھے تو پونے 4 برس میں ثابت کیوں نہیں کر سکے۔