مزید خبریں

جج کی چھٹی، مریم نواز اور صفدر کیخلاف کیس کی سماعت نہ ہوسکی

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز و کیپٹن صفدر کے خلاف کیس کی سماعت نہ ہو سکی ۔ جسٹس عامر فاروق کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت اب اگلے ہفتے ہو گی۔