مزید خبریں

بلوچستان‘ پختونخوا میں بارش سے حادثات، 8 افراد جاں بحق

ہرنائی(آن لائن) بلوچستان کے ضلع ہرنائی، کوہلو اور کوہ سلیمان کے سیلابی ریلوں سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ ہرنائی، دکی اور کوہلو میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارش کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ادھر کوہ سلیمان رینج کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔