مزید خبریں

سکھر میونسپل کارپوریشن شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ناکام ہے

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ سندھ کا تیسرا بڑا شہر گندے کچرے، غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، دو دن گزرن کے باوجود بھی بارش کا پانی تاحال شاہراہوں، چوراہوں اور رہائشی علاقوں میں جمع ہے،سکھر میونسپل کارپوریشن شہر کو صاف ستھرا رکھنے، نکاسی نظام کی درستگی اور برسات کا پانی علاقوں سے نکالنے کے بجائے شہر بھر میں سیاسی جھنڈے اور بینرز لگانے میں مصروف ہیں جوکہ سکھر میونسپل کارپوریشن کی بدترین نااہلی ہے، سکھر میونسپل کارپوریشن سیاسی ہائوسز کی غلامی کرنے کے بجائے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں ایس ڈی اے رہنمائوں مولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو،عیدن جاگیرانی،آغا طاہر مغل،شہزاد وبھٹو، وقار سومرو، محمد رضوان قادری،وحید کھوسو، محمد شہزاد خان، محمد منیر میمن، سکندر علی جونیجو، عبدالحمید شیخ،شاہ محمد انڈھڑ،آغا محمد اکرم درانی،حافظ نیاز قادری،عبدالباری انصاری، امداد جھنڈیر، عبدالکریم سومرو، حسیب جونیجو، سید عمران شاہ، شکیل قریشی، عبدالجبار، سید ماجد شاہ، ڈاکٹر سعید اعوان، کامریڈ امام الدین، نعیم بلوچ، طارق میرانی، حسن قاضی، کاشف شمسی، حافظ محمد شریف ڈاڈا، انیس خان، عبید سومرو، وقاص بدر، راشد صدیقی، ڈاڈو ابڑو، طارق گھمرو، محمد اکرم، عتیق اللہ سومرو، کیلاش، محمد جاوید، ذاکر خان، سید عمیر شاہ، سید کاشف شاہ و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ بارش کے پانی جمع ہونے اور گند کچرے کے باعث پورا شہر کوڑا کرکٹ میں تبدیل ہوچکا ہے، گند کچرے غلاظت کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اپنی ذمے داریوں کو پورا کر کے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے بجائے سیاسی آقائوں کی غلامی میں مصروف ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کر کے بینر، پینافلیکس، جھنڈے لگانے میں مصروف ہیں جنہیں شہریوں کے مسائل سے کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سکھر میں میونسپل کارپوریشن کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کا نوٹس لیکرشہر بھر سے برسات کے پانی کی نکاسی، صفائی ستھرائی کی بہتری، نکاسی نظام کی درستگی کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، بصورت دیگر ایس ڈی اے کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمے داری میونسپل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔