مزید خبریں

پی پی97وگردونواح کے مسائل کا واحد جماعت اسلامی ہے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)کسان بورڈ کے ضلعی صدر وپی پی97 میں جماعت اسلامی کے نامزدامیدوار چودھری علی احمدگورایہ نے کہا ہے کہ پی پی97اورگردنواح کے مسائل کا واحد جماعت اسلامی ہے ،پی پی97کے عوام ووٹ دیں علاقہ کوترقی یافتہ بناکر پاکستان میں جھمرہ کو قابل ستائش بنائیں گے۔ چوروں ،ڈاکوئوں ،بدمعاشوں ،لیٹروں سے نجات کیلیے عوام 17جولائی کوترازوپرمہرلگائیں ،کسانوں کے دیرینہ مسائل اوران سے نجات کیلیے کسان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنرزمیٹنگز اورلوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انسانی اندرونی اور بیرونی عذابوں کی وجہ سے انارکی، سیاسی خلا کا شکار ہوتے ہیں۔ نا اہل، بدکردار، عیاش حکمران ریاست اور عوام پر مسلط ہونے کے بعد معاشرے کے چھٹے ہوئے بے کار، ناکارہ، بدمعاش لوگوں کو سماج پر مسلط کر دیتے ہیں۔ آئین، جمہوریت، انسانی بنیادی حقوق، قانون و انصاف کی بالادستی تقاریر اور بیانیوں میں ہی ملتے ہیں۔ پاکستان اسلامی نظریاتی ملک ہے، اسلامی فلاحی اور مثالی ریاست بنانے کے لیے آزادی حاصل کی گئی، لیکن عملاً ملک پر نا اہل، نالائق، چرب زبانی، فساد پسند حاکموں کا راج چل رہا ہے، جو کمال مہارت سے اپنے پیروکاروں میں بے جانے بوجھے ہرزہ سرائی کا زہر بھر دیتے ہیں اور انسانی شدت، انتہا پسندی، تعصبات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ پاکستانی سیاست اور سماج کی ضرورت ہے کہ نوجوان بیدار ہوں ، منظم ہوں اور آزادی، آئین و قانون اور قرآن و سنت کی بالادستی کے پیکر بنیں۔ موجودہ اورسابق حکومت کی سرپرستی میں عوام پر مہنگائی، بے روزگاری، افراط زر، پیداواری لاگت اور یوٹیلیٹی بلز میں ہوش ربا اضافہ، ڈالر کی قدر میں چڑھائو اور بے قابو بدترین لوڈشیڈنگ نے غریب اور سفید پوش طبقہ کو تباہ کر دیا ہے۔ عمران خان کے اپنے 4 سالہ دور اقتدار کے دعوے اعلانات حقائق کے خلاف ہیں۔ انہوں نے ریاست مدینہ نظام سے منہ موڑ کر اپنی منزل کھوٹی کر لی۔ ماضی کا بیانیہ ناکام ہونے کے بعد زبردستی نیا بیانیہ عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بدترین معاہدے کیے، قرضوں ، سود، کرپشن، رشوت میں مسلسل اضافہ ہوا، 50 لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریاں بس دعوے اور خواب ہی رہے، کرپشن کے خاتمہ، کرپٹ مافیا کو سزا دینے کے بجائے تحفظ دیا، سیاست اور معاشرت میں بدتہذیبی، بداخلاقی، غرورتکبر، انتقام بھر دیا ہے۔ حقائق تو یہ ہیں کہ عوام دربدر ہیں اور اسٹیٹس کو، اسٹیبلشمنٹ، بیرونی مداخلت زیادہ طاقتور ہو گئی ہے۔ حکمرانوں کی ناکامیاں بحران در بحران پیدا کر رہی ہیں۔ جماعت اسلامی عوام کی طاقت اور اللہ کی تائید سے بحران ختم کرے گی۔