مزید خبریں

بدین ،زائرین سے بھری سوزوکی وین الٹ گئی،ایک ہی خاندان کے 17افراد زخمی

بدین (نمائندہ جسارت )کراچی سے آنے والے زائریں سے بھری سوزوکی پک اپ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی،بچوں اور عورتوں سمیت ایک ہی خاندان کے 17 افراد زخمی ،3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بدین انڈس اسپتال ریفر کردیاگیا۔ کراچی سے بدین درگاہ شاہ قادری زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی گاڑی سوزوکی پک اپ اچانک ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ترائی کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچوں اور 4 خواتین سمیت 17 افراد شدید زخمی ہوگئے۔جن میں عرس پہنور ، سجاد پہنور، محمد شیرعلی ، رمضان ، افسانہ، آرزو اور فرزانہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اسپتال گولارچی پہنچایا جہاں تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 3 زخمیوں کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث فوری طور پر انڈس اسپتال بدین روانہ کردیا گیا ہے۔