مزید خبریں

سکھر ،پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد ،2 فرار

سکھر (نمائندہ جسارت) تھانہ روہڑی کی حدود پنج نلکا کے قریب میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو اسد علی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، اسلحہ برآمد، 2 فرار۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو موٹر سائیکل اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،گرفتار ڈاکو کے قبضے سے پستول میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار زخمی ڈاکو کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ڈاکو کے کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات دیگر اضلاع سے بھی حاصل کی جارہی ہیں۔