مزید خبریں

رافیل اور جوکووچ کی جارجیوارمانی ٹینس میں شاندارکارکردگی

لندن(جسارت نیوز)اسپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ، دو بار ومبلڈن اوپن کے فاتح اور سب سے زیادہ 22 گرینڈ سلام کے چمپئن رافیل نڈال اور سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور ومبلڈن اوپن کے دفاعی چمپئن نوویک جوکووچ نے جارجیو ارمانی ٹینس کلاسک میں آسان نمائشی میچز جیتنے کے ساتھ ومبلڈن اوپن ٹینس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔رافیل نڈال کو میچ کے دوران پاں کی دائمی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے ۔ 36 سالہ ہسپانوی کلے کورٹ کے بادشاہ نڈال کو پائوں کی تکلیف نے رواں سال فرانس میں کھیلے گئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دوران مسلسل پریشان کیے رکھا تھا تاہم وہ اس کے باوجود فرنچ اپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن سے قبل لندن کے ہرلنگھم کلب میں کھیلے گئے وارم اپ جارجیو ارمانی ٹینس کلاسک ایونٹ رافیل نڈال نے سوئس ٹینس کھلاڑی سٹین واورینکا کو بآسانی اسٹریٹ سیٹس میں 2-6، 3-6 سے شکست دی۔