مزید خبریں

امریکا نے فینا ورلڈچمپئن شپ سوئمنگ کا ٹائٹل جیت لیا

بڈاپسٹ(جسارت نیوز)امریکا کی تیراک کلیئر وائنسٹائن نے 19 ویں فینا ورلڈچمپئن شپ کے خواتین سوئمنگ کے x200 4 میٹر فری سٹائل ریلے ایونٹ میں نہ صرف طلائی تمغہ جیتا بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ فینا ورلڈیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ ہنگری میں جاری ہے۔ خواتین سوئمنگ کے x200 4 میٹرفری اسٹائل ریلے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں 15 سالہ امریکی تیراک کلیئر وائنسٹائن نے مطلوبہ ہدف 7 منٹ 41.45سیکنڈز میں طے کر نہ صرف طلائی تمغہ جیتا بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔