مزید خبریں

گیس اور ڈیزل پر 3 ماہ تک ٹیکس معطل کیا جائے‘ بائیڈن

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ 3ماہ کے لیے ایندھن پر ریاستی اور وفاقی ٹیکسوں کا خاتمہ کر دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح تیل کی بڑھتی قیمتوں کا اثر مکمل طور پر زائل تو نہیں ہو گا ،تاہم اس سے امریکی صارفین کی کسی حد تک دادرسی ضرور ہو سکے گی۔ امریکا میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے۔ ادھر کانگریس میں ریپبلکن کے علاوہ ڈیموکریٹک ارکان نے بھی بائیڈن کے خیال کی مخالفت کی ہے۔