مزید خبریں

کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ،انگلینڈ پہلے نمبر پربراجمان، پاکستان کا چوتھا نمبر

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پاکستان 90پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بنگلادیش 120پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر، افغانستان 100پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،ویسٹ انڈیز 80پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ بھارت 79 پوئنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے،آسٹریلیا 70پوائنٹس کے ساتھ ساتویں،آئر لینڈ 68پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں،سری لنکا 62 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ نیوزی لینڈ 60پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ ٹاپ 8 ٹیمز 2023میں ہونے والے ورلڈکپ کے لئے ڈائریکٹ کوالیفائی کریں گی۔