مزید خبریں

جرمنی میں فکر اقبال پر خصوصی تقریب کا انعقاد

ہائیڈل برگ (رپورٹ: ریاض احمد چودھری ) جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ میں فکر اقبال پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سید حسنین بخاری نے شاعر مشرق کے موضوع پر مقالہ پڑھا۔ تقریب کا انعقاد صحافی سید اقبال حیدر کی جانب سے کیا گیا ۔ اس دوران مقررین نے علامہ اقبال کی شاعری اور امت مسلمہ کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق کے فلسفے اور شاعری نے جرمن قوم کو بہت متاثر کیا۔ جرمنی میں قیام کے دوران علامہ اقبال ہائیڈل برگ میں رہے۔ ان کی رہایش گاہ کو شہر کی پارلیمان 1969 ء میں یادگار قرار دے چکی ہے۔