مزید خبریں

ایرانی عدالت کا سائنسدانوں کے قتل پرامریکا کو ساڑھے 4 ارب ڈالر جرمانہ

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ امریکا جوہری سائنسدانوں کے قتل پر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران حالیہ برسوں میں کئی ایرانی جوہری سائنسدانوں کے قتل کا الزام امریکا کے بڑے اتحادی اسرائیل پر عائد کرتا ہے۔ ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی آئی ایس این اے نے انسانی حقوق کی ایرانی عدلیہ کے حوالے سے ایک بیان میں بتایا کہ امریکا اسرائیل کی حمایت میں بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی ماہرین کو قتل کرنے کاحکم دیتا ہے۔