مزید خبریں

امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں ہیلی کاپٹر تباہ‘ 6 افراد ہلاک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہیلی کاپٹر لوگن کاؤنٹی کے دیہی علاقے کی سڑک پر گر کر تباہ ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے۔ حادثے کے باعث راستہ بندہوگیا جسے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد صاف کردیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکا میں طیارے تباہ ہونا معمول کی بات ہے۔