مزید خبریں

حج آپریشن کے دوران اماراتی ائرلائن پروازیں دگنا کرے گی

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی الامارات ائرلائن نے سعودی عرب میں عازمین حج کی بڑی تعدادکو پہنچانے کے لیے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے اپنی روزانہ پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔دبئی میں قائم فضائی کمپنی جدہ کے لیے 31 اضافی پروازیں چلائے گی اور 23 جون سے 20 جولائی تک مدینہ منورہ کے لیے روزانہ پروازوں کی تعداد کو دْگنا کرے گی۔کمپنی نے یہ فیصلہ اس سال سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کی تعداد 10لاکھ تک بڑھانے کے اعلان کے بعد کیا ہے ۔