مزید خبریں

بھارتی امداد خیرات نہیں ‘ واپسی کا منصوبہ ہونا چاہیے‘ سری لنکن وزیر اعظم

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دی گئی مالی امداد کوئی خیرات نہیں ہے ،بلکہ اقتصادی بحران سے دو چار سری لنکا کے پاس ان قرضوں کو ادا کرنے کا ایک منصوبہ ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ سری لنکا 1948ء میں اپنی آزادی کے بعد سے بدترین اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں اشیائے خورد و نوش، دوائیں، قدرتی گیس اور ایندھن جیسی ضروری چیزوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہم نے بھارت سے 4ارب ڈالر کا قرض لیا ہے۔