مزید خبریں

مغربی ممالک پر کبھی اعتماد نہیں کریں گے‘ روسی حکام

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اب کبھی مغرب پر اعتماد نہیں کرے گا۔ کریملن کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کسی طور بھروسے کے لائق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے تنازع کا نتیجہ ایک طویل بحران ہوگا اور یہ صورتحال آگے بڑھ کر مزید کشیدہ رخ اختیار کرے گی۔ پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ دونباس میں یوکرین کے لیے لڑتے ہوئے پکڑے گئے 2امریکی فوجیوں کی قسمت کا فیصلہ عدالتی حکم کے ذریعے کیا جائے گا۔